بلاول بھٹو زرداری کی سیاست سے سب خوفزدہ ہیں، غلام رسول کلہوڑو

بدھ 1 جولائی 2015 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی تعلقہ لطیف آباد کے صدر غلام رسول کلہوڑو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاست سے سب خوفزدہ ہیں، امروں کی تقریر پر تالیاں بجانے والے سندھ حکومت کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے اپنے ماضی سے سبق حاصل کریں، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے طالبان کو دفتر کھولنے کی پیشکش کی ، خیبر پختونخواہ حکومت نے دو سال میں پختون عوام کے سیکڑوں ارب روپے خرچ کرکے بھی انہیں سہولیات فراہم نہیں کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے عورتوں کو ووٹوں کے حق سے محروم کرکے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :