بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے میڈیا پر نشر دستاویزسے لندن پولیس کا اظہار لاتعلقی ایم کیوایم کے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے،نوید شمسی

بدھ 1 جولائی 2015 21:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے دستاویزسے لندن پولیس کا اظہار لاتعلقی ایم کیوایم کے مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے لندن پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹ پر مبنی دستاویز سے لاتعلقی کے اظہار کو سچائی اور حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کرنے والوں کو لندن پولیس کی وضاحت کے بعد ملک میں انتشار اور نفرتوں کے فروغ پر مبنی پروگراموں کو بند کر کے ایم کیو ایم اور حق پرست عوام سے معافی مانگنی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست کو کاروبار نہیں سمجھا بلکہ سیاست میں خدمت کو متعارف کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ملک کے تمام سیاسی و مذہبی قائدین اور میڈیا سے وابستہ لوگوں نے غیر جمہوری قوتوں سے اپنے ضمیر کا سودا کیا اور رقم وصول کیں لیکن ایم کیو ایم کے الطاف حسین وہ واحد لیڈر اور رہنما ہیں جنہوں نے نوٹوں سے بھرے بریف کیس غیر جمہوری قوتوں کو واپس کر دیئے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر بھارتی فنڈنگ کے الزامات لگانے والے دراصل ملک و عوام دشمن عناصر ہیں اورالطاف حسین انکی خواہشات کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :