چھ ماہ میں جرائم میں نمایاں کمی ہوئی، مزید کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آئی جی

،دہشت گردی کی روک تھام کے لئے عوام کی مدد درکار ہے۔اگرعوام اپنے علاقے میں کسی مشکوک شخص یا سر گرمی کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں،تھانہ پولیس اہل علاقہ کے لئے باعث رحمت بنیں نہ کہ باعث زحمت، تھانے میں شکایات لیکر آنے والوں کو عزت دی جائے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ،تھا نہ کر اچی کمپنی ، تھا نہ شمس کا لو نی اور ایس پی صدر زون کے آ فس کا افتتا ح کے موقع پر گفتگو

بدھ 1 جولائی 2015 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اسے مزید کم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں،دہشت گردی کی روک تھام کے لئے عوام کی مدد درکار ہے۔اگرعوام اپنے علاقے میں کسی مشکوک شخص یا سر گرمی کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں،تھانہ پولیس اہل علاقہ کے لئے باعث رحمت بنیں نہ کہ باعث زحمت، تھانے میں شکایات لیکر آنے والوں کو عزت دی جائے اور ان کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ،بدھ کو آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے تھا نہ کر اچی کمپنی ، تھا نہ شمس کا لو نی اور ایس پی صدر زون کے آ فس کا افتتا ح کیا ۔

اس مو قع پرقائم مقام ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد الیا س ، ایس پی صدر حبیب اللہ ، ایس پی سٹی احمد اقبا ل ، دیگر پولیس افسران ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اشرف گجر ایڈووکیٹ ، اجمل بلو چ اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ با د نے کہا کہ نئے تھا نو ں کا قیا م عمل میں لا یا گیا تا کہ جر ائم پر قا بو پا یا جا سکے اور عوام کو ان کی دیلیز پر انصا ف مہیا کیا جا سکے۔

انہو ں نے کہا کہ تھا نہ جا ت کا قا ئم کر نے کا بنیا دی مقصد شہر یو ں کی فوری دادرسی کر نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تما م افسران اپنے اپنے علا قے میں جر ائم پیشہ افراد کے خلا ف کا ر وائیا ں کر یں اور علا قے میں معززین کی مددحا صل کر تے ہو ئے جر ائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جا ئے ۔ پولیس کا کا م شہر یو ں کو بھر پو ر مدد فراہم کر نا ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

ا نہو ں نے کہا کہ تھا نو ں سے دو ر دراز علا قوں میں ہونے والے جر ائم رپورٹ نہیں ہو رہے تھے جس سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی تھی اور اس علاقے میں انہیں پناہ مل جاتی تھی ، انہوں نے کہا کہ تھانے کے قیام کا مقصد اچھے اور برے لوگوں پر نظر رکھنا ہے اور علاقے کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ چھ ما ہ میں وفا قی دارلحکو مت میں جر ائم کی شر ح میں نما یا ں کمی واقع ہو ئی ہے۔

اس عر صہ کے دوران قتل کے 62مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران 82مقدما ت درج ہو ئے تھے ، کمی 24.39فیصد، اغو اء بر ائے تا وان کے 4 مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران8مقدما ت درج ہو ئے ، کمی50فیصد،ڈکیتی کے17 مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران32مقدما ت درج ہو ئے ، کمی46.88فیصد،سر قہ با لجبر کے169 مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران307مقدما ت درج ہو ئے ، کمی44.95فیصد، نقب زنی رات کے100مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران148مقدما ت درج ہو ئے ، کمی 32.43فیصد،سر قہ عام کے 150 مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران213مقدما ت درج ہو ئے ، کمی 29.58فیصد، سر قہ گا ڑ یا ں کے 226 مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران421مقدما ت درج ہو ئے ، کمی46.32فیصد، سر قہ مو ٹر سائیکل کے223 مقدما ت درج ہو ئے جبکہ مقا بل عر صہ کے دوران136مقدما ت درج ہو ئے تھے ، کمی39.3فیصد واقع ہو ئی ۔

اس طر ح ٹو ٹل سنگین جر ائم کے 909مقدما ت سال 2015ء کے پہلے چھ ما ہ میں درج ہو ئے اور اس کے مقا بلہ میں سا ل2014ء کے مقابلہ عر صہ میں 1491مقدما ت درج ہو ئے کمی 39.3فیصد ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسے مزید کم کرنے کے لیے کو شاں ہیں دہشت گر دی کی روک تھا م کے لیے عوام کی مدد درکار ہے۔ عوام سے اس سلسلے میں اپیل کی جا تی ہے کہ وہ اپنے ارد گر د کے ما حول کو نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک شخص، یا اشیا ء کو دیکھنے کی صور ت میں مقامی پولیس کو اطلا ع دیں ۔

اس سلسلہ میں مقامی لو گو ں پر مشتمل سیکو ر ٹی اینڈ ویجلنس کمیٹیا ں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اسلام آ باد میں نئے تھا نہ کر اچی کمپنی کی حدود میں سیکٹر G-9، سیکٹر G-8 مکمل شامل ہے۔ اس نئے تھا نے میں کل 42پویس افسران و جو ان تعینا ت کیے گئے ہیں۔ انسپکٹر خا لد محمو د اعوان کو ایس ایچ او تھا نہ کر اچی کمپنی مقرر کیا گیا ۔ آئی جی اسلام آ باد نے ایس پی صد ر زون کے آ فس واقع سیکٹر G-10مرکز کا افتتا ح کیا ۔

اس کے بعد انہو ں نے تھا نہ شمس کا لو نی کا افتتا ح کیا ۔ تھا نہ شمس کا لو نی کی حدود میں سیکٹر H-12،سیکٹر H-13، سیکٹرI-12، سیکٹر I-13 ، شمس کا لو نی ، سو شل سیکو ر ٹی ، سی ایم ٹی کا لو نی ، آ ئی جے پی روڈ ، کشمیر ہا ئی وے شامل ہیں ۔ اس نئے تھا نے میں کل 28پولیس افسران و جو ان تعینات کیے گئے ہیں ۔ انسپکٹر چوہدری عا بد حسین کو تھا نہ شمس کا لو نی کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ۔ آئی جی اسلام آ باد نے پولیس افسران کو ہد ایت کیں کہ وہ لو گو ں کی بھر پو ر طر یقہ سے خد مت کر یں اور یہ تھانے قائم کر نے اور اس وردی کا مقصد پو را ہو نا چا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ نئے تھا نے قائم کر نے کا مقصد جر ائم پیشہ افراد کی سر کو بی ، جر ائم میں کمی اور لوگو ں کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف مہیا کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :