قمار بازوں کے خلاف پولیس کی کاروائی ،14 ملزمان گرفتار

بدھ 1 جولائی 2015 22:09

راولپنڈی۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ19200/-روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص محلہ عمر آباد ہزارہ کالونی کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ رتہ امرال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کے14 ملزمان نوید ، اعجاز، شاہد، احمد گل،جاوید،کریم خان،شہزاد، صدیق،سردار،ارشد اور آصف خان کو بذریعہ سنوکرجواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ19200/-روپے معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :