مون سون میں بھی فلائٹس آپریشنل معمول کے مطابق جاری رہے گا ،ترجمان سول ایو ی ایشن

بدھ 1 جولائی 2015 22:09

راولپنڈی۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے مون سون کے دوران کسی قسم کے نقصان کے بچاؤ کے لیے ائیر پورٹ کے اردگرد حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ‘ مون سون میں بھی فلائٹس آپریشنل معمول کے مطابق جاری رہے گا ۔ترجمان سول ایو ی ایشن کے بدھ کو بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ منیجر محمد ایاز جدون کی صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مون سون کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ سیکشنوں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ شدید بارشوں کی صورت میں ائیر پورٹ آپریشن کو بدستور جاری رکھا جائے۔

اور تمام وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے اور ماضی کے ثمرات کی روشنی میں اس سال حفاظتی اقدامات ذیادہ بہتر بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ ورکس کو کافی کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پانی کا اخراج بہتر انداز میں ہو۔اور نالیوں کی صفائی کو یقینی بنایاجائے‘اور تمام ائر لائنز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مسافروں کی سہولیات کے حوالے سے بروقت انتظامات کریں اور پروازوں کے اوقات میں تبدیلی کے بارے میں مسافروں کو بروقت مطلع کرنے کا انتظام یقینی بنائیں۔ ائیرپورٹ مینیجر نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ تمام اداروں کا بنیادی مقصد ائیرپورٹ آپریشن کو فعال بنانا اور مسافروں کو معلومات کی بروقت فراہمی اور سہولیات مہیا کرنا ہے۔