وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے نہیں تھی ، ذرائع

بدھ 1 جولائی 2015 22:12

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کے کراچی کے دورہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات طے نہیں تھی ، اس لئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کراچی میں شدید گرمی سے اموات کے بعد پیدا صورتحال سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی تاہم بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات نہ ہوسکی اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کے کراچی کے دورہ کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ان سے ملاقات طے تھی نہ ہی اس حوالے سے کوئی شیڈول تھا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کے حوالے سے کراچی گئے تھے نہ کہ وہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے گئے تھے