کو ئٹہ میں مسلح افرادکی فا ئرنگ سے 3مزدور جاں بحق ،پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکا ر جاں بحق

بدھ 1 جولائی 2015 22:12

کوئٹہ/پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء )صو با ئی دارالحکو مت کو ئٹہ کے معروف تجا رتی مر کز سر کی روڈ پر مسلح افرادکی ویلڈنگ کی دکا ن پر فا ئرنگ کے نتیجے میں 3مزدور جاں بحق ہو گئے ،جبکہ پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک اہلکا ر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے تفصیلا ت کے مطا بق کو ئٹہ کے علا قے سر کی روڈ پر ایک مرتبہ پھر ٹا رگٹ کلنگ کے تا زہ واقعہ میں تین مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں ان کو اس وقت دکا ن میں نشا نہ بنا یا گیا جب وہ تینوں کا م میں مصروف تھے فا ئرنگ سے علا قے میں خو ف و ہراس پھیل گیا اور قریبی دکا نیں بند ہو گئی واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پو لیس کی نفری مو قعہ پر پہنچ گئی اورتفتیش شروع کر دی ،تما م جان بحق اسد ،نا در اور وارث آباد کا ر بتا ئے جا تے ہیں جن کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادھر پشین میں با دیزئی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز دفعدار نو ر محمد جاں بحق جبکہ اس کا ساتھ شاہ محمد شدید زخمی ہو گیا ہے اس با بت تفتیش کا سلسلہ جا ری ہے ۔