وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں 14 سالہ ورکشاپ ملازم پر تشدد کا نوٹس، آر پی او سے رپورٹ طلب

بدھ 1 جولائی 2015 22:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے میں 14 سالہ ورکشاپ ملازم پر تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ 14 سالہ لڑکے پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی لڑکے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔