مضر صحت اشیاء تیار و فروخت کرنے والی فیکٹریوں و دکانوں کے مالکان کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم

ناجائز منافع خوروں کی جگہ جیل ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرونگا‘شہبازشریف عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور نرخوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے، وزراء، سیکرٹریز اور انتظامیہ کو دوروں کی ہدایت

بدھ 1 جولائی 2015 22:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزراء، متعلقہ سیکرٹریز اور انتظامیہ کو عام مارکیٹوں اور بازاروں کے بھی دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی معیاری اشیائے خورد و نوش مناسب داموں دستیاب ہونی چاہئیں، وزراء سمیت صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے حکام عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور رمضان بازاروں کی طرح عام مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور نرخوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہعوام کو ریلیف کی فراہمی میرا نصب العین ہے۔ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو لوٹ مار کرنے دوں گانہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت کروں گا۔

(جاری ہے)

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی جگہ جیل ہے۔ ناجائز منافع خوری کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور اس ضمن میں غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والے مالکان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کے باعث رمضان بازاروں میں عوام کومعیاری اشیائے خورد ونوش سستے داموں دستیاب ہیں اورلوگوں کی بڑی تعدادرمضان بازاروں سے خریداری کر رہی ہے اور اربوں روپے کے تاریخی رمضان پیکیج کاعوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رمضا ن بازاروں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور کسی بھی رمضا ن بازار میں اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیے بلکہ وافر سپلائی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات پہلے سے مکمل ہونے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :