مشکے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے 10افراد کی لاشیں تحصیلدار کے حوالے کردیں

بدھ 1 جولائی 2015 22:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء )مشکے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے 10افراد کی لاشیں تحصیلدار کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشکے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی لاشیں تحصیلدار داد محمد کے حوالے کردی جاں بحق ہونے والوں میں سفرولد نبی بخش، سلیمان ولد محمد حسن، ذاکر ولد محمد حسن ،خیر جان ولد شفیع محمد، محراب ولد فیض محمد، رمضان ولد لا ل محمد ، عالم خان ولد علی احمد، گاجی خان ولد اسماعیل شامل ہے جبکہ دو افراد کے ناموں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔