آئی ایم ایف کی جانب سے50کروڑ 64لاکھ ڈالر قرض کی 8ویں قسط جاری ہونے کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے

بدھ 1 جولائی 2015 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے50 کروڑ 64 لاکھ ڈالر قرض کی 8ویں قسط جاری ہونے کے بعد پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جو پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے غیر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر تاریخ میں پہلی مرتبہ 18 ارب 50 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچے ہیں۔