سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ معطل کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن معطل کرنے اور ایئر لائن کا لائسنس منسوخ کرنے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایئر انڈس کے وکیل کا کہنا تھا کہ پابندی سے قبل شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے ک بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کا لائسنس بحال کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن نے ایئر انڈس کا فلائٹ آپریشن روکتے ہوئے ان کا لائسنس منسوخ کردیا تھا جسے ایئر انڈس نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :