لیاری جوائنٹ سوشل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں پانی کے بحران کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

سندھ حکومت پورے شہر میں مفت واٹرٹینکر دے رہی ہے لیکن لیاری ان کو نظرنہیں آرہا، حاجی حسن بلوچ

بدھ 1 جولائی 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لیاری کے شہری مسائل پر غوروخوص کے لئے لیاری جوائنٹ سوشل ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس حاجی حسن بلوچ کی صدارت میں منعقدہوا جس میں لیاری میں پانی کے بحران کا تفصیلی جائزہ لیاگیااور اتفاق رائے سے لیاری میں واٹربورڈ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قراردیاگیا، اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہارکیاگیاکہ وزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ اور وزیربلدیات شرجیل انعام میمن پورے شہر کے متاثرہ علاقوں میں مفت واٹرٹینکر دے رہے ہیں لیکن وائے افسوس انہیں لیاری کے پریشان حال لوگ نظرنہیں آرہے۔

(جاری ہے)

دوران اجلاس ایک عہدیدارنے انکشاف کیاکہ PS,108بغدادی میں ٹینکر مافیامساجد کے لئے آنے والے ٹینکروں کا پانی فروخت کررہے ہیں۔ اس اہم انکشاف کی سخت مذمت کی گئی اور وزیربلدیات شرجیل انعام میمن سے اس گھناؤنے فعل کی تحقیقات کرنے اور اس میں ملوث تمام کرداروں کو عبرتناک سزادینے کا مطالبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :