شاہجہان بلوچ کی لیاری کے مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ماسٹرخدابخش

بدھ 1 جولائی 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی لیاری کے سینئر رہنماؤں ماسٹرخدابخش، محمدحسین بلوچ، صالح محمد اور حاجی غلام مصطفےٰ لاسی نے اپنے مشترکہ بیان میں فرزند لیاری ممبر قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لیاری میں حالیہ پانی اور بجلی کے بحران میں شاہجہان بلوچ جس طرح شب وروز محنت کررہے ہیں اس کا آدھا بھی اگر لیاری کے ایم پی ایز اور صاحبان اختیارکریں تو لیاری میں کوئی بھی مسئلہ باقی نہ رہے ،کچھ نادان دوستوں نے سازشیوں کے بہکاوے میں آکر شاہجہان بلوچ کی غیرموجودگی میں احتجاج کے نام پر ان کے گھراور دفتر پرحملہ کرکے توڑپھوڑ بھی کی لیکن اس کے باوجود بھی شاہجہان بلوچ آدھی رات تک بلاتفریق تمام لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور اس کی بھاگ دوڑ سے ہی آج لیاری کے متعدد علاقوں میں پانی کا مسئلہ کافی حدتک حل ہواہے، اور لوڈشیڈنگ میں بھی کافی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لیاری کے لوگوں کے لئے جس طرح شاہجہان بلوچ نے شبانہ روزجدوجہد کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، لیاری کا بچہ بچہ اس بات کا شاہد ہے۔

متعلقہ عنوان :