ملک کو فلاحی ریاست بناکر ہی غربت کو ختم کیا جاسکتا ہے ، ثروت اعجاز قادری

بدھ 1 جولائی 2015 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل بالخصوص بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے کو کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ،ملک کو فلاحی ریاست بناکر ہی غربت کو ختم کیا جاسکتا ہے ،قائداعظم کے خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر ہی معیشت کو مضبوط اور بے روزگاری کی لعنت ختم کی جاسکتی ہے ،ضرب عضب آپریشن کی کامیابی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ،دورود وسلام سے فضاکو مہتر کرکے بارود کی بدبو کو ختم کرینگے کالعدم تنظیموں کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،کراچی کے امن اور اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر آئے ہوئے مستحقین میں راشن کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریبوں کوا ن کا حق دینے اور غربت کے خاتمے کیلئے زکواۃ کے نظام کو درست کرنا ہوگا ،زکواۃکا پیسہ غریبوں تک پہنچنے کی بجائے کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے غریبوں کو ان خا حق دیانتداری سے ادا کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک خدمت سب کیلئے سلوگن کے ساتھ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ،پاکستان سنی تحریک کا فلاحی ادارہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن بلا امتیاز غریبوں اور مستحقین کی بلا امتیاز خدمت انجام دے رہا ہے ،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی فلاحی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں ،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت عین عبادت ہے ،حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے کی بجائے اسے عوام کی خدمت کرنے کا موقع سمجھ کر کام کریں ۔