ظالم کے خلاف صدا ئے احتجاج بلند کرنا ہی حق پرستی کی علامت ہے،بردار محمد عباس

بدھ 1 جولائی 2015 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) المصطفی ہاوس کراچی میں مرکزی القدس ریلی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں شہر میں قائم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مختلف یونٹس کے یونٹ صدور نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی القدس ریلی کے شرکا ء کی سہولت کے لئے شہر بھر سے ٹرانسپورٹ سروس کا انتظام کیا جائیں گا، جبکہ ہر یونٹ اپنی سطح پر القدس شوز و تصویر ی نمائش کا انعقاد یقینی بنائیں گا ۔

اجلاس میں موجود یونٹ صدور سے گفتگو کرتے ہوئے ،آئی․ایس․او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس کا کہناتھاکہ اس سال کا عظیم الشا ن یوم القدس تمام مظلوم جہاں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بنایا جائیں گا۔فلسطین ، برما ، یمن اور کشمیر میں طاقت کے روز پر ظالم قوتیں ، مظلوموں پر ظالم و ستم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس ظالم و ستم کے خلاف صدا ء احتجاج بلند کرنا ہی حق پرستی کی علامت ہے۔

فلسطین کی مقدس زمین پر غاصب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل و غارت گری پر گفتگو کرتے ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی سرزمین تما م مذاہب کے لئے مقدس ہے ۔ جیسے سیاسی مفادات کی خاطر پہلے برطانوی سامراج اور پھر امریکی استعمار نے غاصب صیہوونی فوج کی مدد سے لہو سے لہولہان کیا۔ سن ۱۹۴۸ برطانوی سامراج کی ایماء پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمانوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کر کے غاصب صیہوونی ریاست اسرائیل کاوجود عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :