جیکب آباد پولیس کی کارروائی، طاہرہ کھوسو قتل کیس میں پولیس کے چھاپے، دو افراد گرفتار

بدھ 1 جولائی 2015 22:24

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جیکب آباد پولیس کی کارروائی، طاہرہ کھوسو قتل کیس میں پولیس کے چھاپے، دو افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈی ایس پی سٹی رانا نصر اﷲ نے فیملی لائن محلہ اور ڈنگر محلہ میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپے مارکر 2افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار کئے گئے افراد میں انور عمرانی اور لیاقت عمرانی شامل ہیں، پولیس کے مطابق پولیس نے مقتولہ طاہرہ کھوسو کے قتل کیس کے حوالے سے چھاپے مارے ہیں اور ان دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث اس کے شوہر وقار عمرانی کے بھائی ہیں اور وقار عمرانی کی عدم گرفتاری کی وجہ سے پولیس نے ان کے بھائیوں کو گرفتار کیا ہے تاکہ وقار عمرانی خود گرفتاری پیش کرے، واضح رہے کہ مقتولہ طاہرہ کھوسو کو اس کے شوہر وقار عمرانی نے 19مارچ کو ڈنگر محلہ میں بے دردی سے قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا جس کا سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا اور چیف جسٹس کی جانب سے پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ پیشی پر قاتلوں کو ضرور عدالت میں پیش کریں جس کی بنا کر پولیس نے ایسی کاروائی کی ہے، تاہم گرفتار افراد کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :