رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ درج

بدھ 1 جولائی 2015 22:25

شکارپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گذشتہ دن شکارپو ر کے قریب گڑہی یاسیں بائی پاس پر ہونے والے رینجر اور مسلح افراد کے درمیاں مقابلے کے دوران رینجرکا ڈی ایس آر عبدالجبار عباسی اوربعدمیں دوران علاج اہلکارمشتاق احمد شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک رینجرس اہلکار عصمت حیات شہد گھائل ہوچکے تھے مقابلے کے دوران ایک راہگیر عبدالقادر مہر گولی لگنے سے جانحق ہوگئے تھے جبکہ ایک مسلح ڈاکوشعبان معرفانی ہلاک ہوگئے تھے ۔

اس مقابلے کا مقدمہ رینجرس کے ڈی ایس آر منظور جٹ کی فریاد پر مقابلے ، قتل کا مقدمہ گیارہ افراد جن میں افغان معرفانی،امان تنیو،کول معرفانی،بابل تنیو،غلام مرتضی معرفانی،حسین بخش معرفانی،شہباز معرفانی،سکندر معرفانی،شعبان معرفانی پر گناہ نمبر302.353.324.49.148اور6/7ATA پی پی سی کے تحت گڑہی یاسیں تھانے پر درج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اطلاعات کے مطابق راہگیرعبدالقادر مہر جو کہ اتفاقی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا اس کا مامون زاد بھائی بشیر احمد مہر یہ خبر سن کو بے ہوش ہوگیا جوکہ بعد میں صدمے کی وجہ سے فوت ہوگیا ان دونون کی نماز جنازہ ایک ساتھ ان کے آبائی گاؤن میں ادا کی گئی دوسری جانب لاڑکانہ سے رینجرس کے بھاری تعداد شکارپور پہنچ گئی ہے اور علائقہ کا محاصرہ جاری ہے تاہم خبر ارسال کرنے تک کسی قسم کی کوئی کاروائی کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :