اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسروں نے ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ کی رہائش گاہ کا دورہ

مرچنٹ نے اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا‘پولیس کو میڈیا پر جاری ہونے والی دستاویز کے حوالے سے حقائق بھی بتائے‘ نجی ٹی وی کا دعویٰ

بدھ 1 جولائی 2015 22:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسروں نے ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان سے کچھ سوالات کئے گئے جبکہ ان کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرفراز مرچنٹ نے اسکاٹ لینڈ کے افسروں کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اپنی سکیورٹی کے خدشات سے پولیس افسروں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو میڈیا پر جاری ہونے والی دستاویز کے حوالے سے حقائق بھی بتادیئے ۔ پولیس کو تفصیل سے بتادیا ہے کہ دستاویز کس نے اور کس طرح سے پھیلائی ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے جاری ہونے والی دستاویزات میں ظاہر کیا گیا تھا کہ اس کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرتی ہے تاہم بعد میں ان دستاویزات سے برطانوی میٹروپولیٹن پولیس نے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :