خانیوال ، بچوں کی لڑائی پر 5افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ وحشیانہ تشدد ،کپڑے پھاڑ دیئے، ایک خاتون شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل

بدھ 1 جولائی 2015 22:39

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) بچوں کی لڑائی پر 5افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ وحشیانہ تشدد کپڑے پھاڑ دئے ایک خاتون شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتا ل داخل پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچوں کی لڑائی کا بدلہ لینے کیلئے گذشتہ روز بنک کالونی مہر شاہ کے رہائشی اصغر کے گھر 5افراد مقصود ،عمران ،عرفان اپنے دو نامعلوم ساتھوں کے ہمراہ جو کہ ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑی سے لیس ہو کر گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود خواتین آسیہ اور رقیہ بی بی پر تشدد کر نا شروع کردیا ۔

بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے رہے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دئے شور واویلہ پر اہل اکھٹے ہو گئے جن کو دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ملزمان کے تشدد سے دونوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں ان میں سے رقیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خانیوا ل داخل کر و ادیا گیا پولیس تھانہ صدر خانیوا ل مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :