پی ایس 93 کی 10 پولنگ اسٹیشن کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کا معاملہ تمام بیگز میں سے دستاویزت غائب

بدھ 1 جولائی 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پی ایس 93کے دس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق نے چیلنج کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ایس تیرانوے کے پولنگ اسٹیشن نمبر 27،18،ت23،29،32،55،68،71 ،77اور 80 کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا جس کے بعد یکم جولائی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فور ویسٹ ظہور احمد کے سامنے مزکورہ پولنگ اسٹیشنز کے بیگر کھولے گئے جس میں سے کاونٹر فائل ،پریذائڈنگ افسران کے تقرر نامے، اسٹیٹمنٹ آف کاونٹ،غیر استعمال شدہ دستاویزات ،اور دیگر دستاویزات غائب تھے جس کی رپورٹ ریٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کو کرے گا واضح رہے کہ پی ایس 93سے پی ٹی آئی کے حفیظ الدین کامیاب ہوئے تھے جن کی کامیابی کو پی ایس 93سے جماعت اسلامی کے امیدورا عبدالرزاق نے چیلینج کیا تھا ور الیکشن ٹریبونل بھی عبدالرزاق کو مذکورہ حلقے سے کامیاب قرار دے چکا تھا ۔