ڈھائی کڑور روپے کی غیرقانونی ادویات رکھنے کے جرم میں ڈاکٹر نوید عزیزی کو 10 جولائی تک ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ڈھائی کڑور روپے کی غیرقانونی ادویات رکھنے کے جرم میں ڈاکٹر نوید عزیزی کو 10 جولائی تک ایف آئی اے کے حوالے کر دیاکراچی کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں ایف ائی اے نے ملزم نویدعزیزی کو پیش کیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرنوید عزیزی کے گودام سے ڈھائی کڑور روپے کی مالیت کی غیرقانونی ادویات چھاپے کے دوران برآمد کی گئی تھی ملزم سے تفتیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو ایف ائی اے کے حوالے کیا جائے عدالت نے ایف ائی اے حکام کا موقف سنتے ہوئے ملزم ڈاکٹر نوید عزیزی کو 10 جولائی تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا