قرآن و سنت کے نفاذ تک استحصالی نظام سے نجات ممکن نہیں ہے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلامی نظام کے غلبے کے لیے اقتدار کا حصول ناگزیر ہے ۔جماعت اسلامی حلقہ کہکشان کلفٹن کی عوامی دعوت افطار سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 22:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں قرآن و سنت کا نظام رائج نہیں ہوتا ، ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات نہیں مل سکتی۔ استحصالی نظام کے باعث غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہاہے ۔ کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔اسلامی انقلاب کے بغیر اس استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔
وہ جماعت اسلامی حلقہ کہکشاں کے زیر اہتمام سیفران لان میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی زون کلفٹن کے امیر اختر سولنگی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ یوم فتح مکہ قریب ہے اور ہر رمضان میں ہمیں یہی پیغام دیتا ہے کہ اسلامی نظام کے غلبے کے لیے اقتدار حاصل کرنا ناگزیر ہے ۔(جاری ہے)
جب تک ملک پر اﷲ کے باغی اور اسلام دشمن قوتیں قابض رہیں گی ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کا دور دورہ اور عدل و انصاف ناپید رہے گا۔
قرآن وسنت کی فرمانروائی کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی اور بے روزگاری ، مہنگائی ، غربت اور ظلم و استحصال سے نجات نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کا رحمت عشرہ گزر چکا ہے اور مغفرت کا عشرہ ہم پر سایہ فگن ہے اور تیسرا عشرہ دوزخ سے نجات ہے۔ اس میں ایک رات ایسی ہے کہ جس کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ایک نفل ایک سنت اور ایک سنت ایک فرض کے برابر اور ایک فرض ستر فرض کے برابر ہے۔ ایک رات کی نماز پچاسی سال کی نمازکے برابر ایک رات کی نیند پچاسی سال کی نیند کے برابر ، ایک رات کی غفلت پچاسی سال کی غفلت اور ایک رات کی محرومی پچاسی سال کی محرومی ہے۔ یہ تقدیر کو سنوارنے اور بگڑی کو بنا نے والی رات ہے۔ معراج الہدیٰ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ظلم و نا انصافی کی پالیسیوں کے تسلسل نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے جو کہ ملک کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم بیرونی کوشش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اﷲ تعالیٰ ہمیں موقع دے رہا ہے کہ ہم توبہ و استغفار کے ذریعے جہنم سے نجات حاصل کر لیں جو دراصل حقیقی اور دائمی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی رحمتوں سے استفادہ کے لیے اس کی تیاری اور منصوبہ بندی ہر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.