کے الیکٹرک جھوٹ بول رہی ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،کراچی کمیٹی

بدھ 1 جولائی 2015 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کراچی کمیٹی نے کہا کہ ہزار سے زائد اموات کے باوجود Kالیکٹرک پر کوئی فرق پڑا نہ لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی اسکے باوجود حکومت کسی قسم کا ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں ،KESCنجکاری معاہدہ سامنے لایا جائے تاکہ پتہ چل سکے حکومت کیوں بھیگی بلی بنی ہوئی ہے ۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر شمسی سوسائٹی سے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بجلی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے Kالیکٹرک مسلسل جھوٹ بول رہی ہے درحقیقت پیداوار میں ایک بھی میگاواٹ اضافہ نہیں ہوا اور پانٹ چلانے کی بجائے مینٹیننس کے نام پر بند کئے جاتے رہے ،رہی سہی کسر بوسیدہ تاروں اورتانبے کی جگہ سلور کے استعمال نے پوری کردی۔

(جاری ہے)

کراچی کمیٹی نے کہا کہ حکومت اگر چاہے توبجلی نظام چند دنوں میں درست ہوجائے لیکن کراچی کی صنعتوں کی دوسرے شہر منتقلی اور عوام کو تنگ کرنے کیلئے ادارے کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ،حکمرانوں کو سوچنا چاہئے کہ اگر کراچی صنعتی و تجارتی تباہی کا شکار ہوا تو ملک کا بھی بھٹہ بیٹھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کے الیکٹرک کو دوبارہ قومی تحویل میں لینا ضروری ہے کیونکہ یہ صرف کراچی کے دوکروڑ عوام ہی کا مسئلہ نہیں ہے ملک کی بیس کروڑ عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کیلئے جو سرمایہ استعمال ہوتا ہے اسکا 67فیصد کراچی مہیا کرتا ہے جو کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ خطرے میں پڑچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :