ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کو ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے حصول کیلئے 11 جولائی تک کا وقت مل گیا
بدھ 1 جولائی 2015 22:55
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کو ہائی کورٹ سے حکم امتناعی کے حصول کے لئے وقت دیے دیا ،عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ اگر11 جولائی تک سیشن کورٹ کے فیصلہ کے خلاف حکم امتناعی نہیں لایا جا تا توکاروائی کی جائے گی ۔بدھ کو قائمقام سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی طرف سے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی تو سابق چیف جسٹس کی طرف سے شیخ احسن الدین اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے کرن ایوب کنول ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے کہاکہ ماتحت عدلیہ کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی اپیل ہائیکورٹ میں دائرکی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ہائیکورٹ میں نظر ثانی کی درخواست پرتاریخ مقرر نہ کی گئی۔ جلد تاریخ مقررکرنے کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔ افتخارمحمد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ عمران خان اوروکیل عدالت کا مذاق اڑارہے ہیں۔ عدالت کے فیصلہ کا احترام نہیں کیا جا رہا۔
ہائیکورٹ کی طرف سے معطلی کا کوئی حکم نہیں آیا۔فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے نظرثانی کی درخواست پرتاریخ نہ ملنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بابراعوان کو ہائیکورٹ سے حکم امتناع کے حصول کا وقت دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بابراعوان گیارہ جولائی تک سیشن کورٹ کے فیصلہ کیخلاف حکم امتناعی لے آئیں،ورنہ کارروائی ہو گی۔ بابراعوان نے افتخارچوہدری کے وکلاء کی جانب سے ذاتی تعصب کی درخواست پرجواب جمع نہیں کرایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.