ملک کی موجودہ جمہوری قیادت نیک نیتی کے ساتھ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے ‘ گورنر پنجاب
بدھ 1 جولائی 2015 22:55
لاہور ۔یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ جمہوری قیادت نیک نیتی کے ساتھ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے اور ان کی مدبرانہ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے -ان خیالات کا اظہارانہو ں نے بدھ کے روز یہاں گورنر ہاؤس میں برانڈرتھ روڈ ٹریڈرزایسوسی ایشن کے گیارہ رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہو ں نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے یہی وجہ ہے کہ اس مقصد کے لیے موثر حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے- گورنر پنجا ب نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کو اقتدار ملا ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بے حد فروغ ملا اور ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی - انہو ں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں اور ان کی تاجر دوست پالیسیوں کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں-انہو ں نے کہا کہ تاجر برادی ملک کو اربوں روپے کے ریونیوفراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں اس لیے ملکی معیشت میں ان کا کردار بے حد اہم ہے-اس موقع پرگورنر پنجاب کو بنکوں میں لین دین کے دوران اعشاریہ چھ فیصد کٹوتی پر اپنے تحفظات اور برانڈرتھ روڈ مارکیٹ میں تجاوزات اور پارکنگ کے مسائل کے بارے میں بتایا-گورنر کو بتایا گیا کہ برانڈرتھ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے سے پارکنگ کے پچیس فیصد مسائل ختم ہو سکتے ہیں جبکہ مارکیٹ کے قریب کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر تاجروں کو خاصا ریلیف فراہم کرے گا-گورنر پنجاب نے ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی -تاجروں کے وفد نے اپنے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا -بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.