بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ قوانین ختم کرے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
بدھ 1 جولائی 2015 22:58
نیویارک۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ظالمانہ قوانین کی تنسیخ کرے جو بھارتی فورسز کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جن پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے کا الزام ہے۔اپنی ایک تازہ رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات پر بھی زور دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ1990 سے لاگو ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون لوگوں کو مزید دور کرنے کا باعث بنا ہے۔کشمیر میں آزادی پسندوں سے نمٹنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں فوجیوں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
آرمڈ فورسز سپیشنل پاورز ایکٹ کے تحت فوجیوں کو مشتبہ افراد کو گولی مارنے اور انھیں بغیر وارنٹ کے گرفتار کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔
ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ان وسیع اختیارات کی وجہ سے اس غیر مستحکم خطے میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات میں ایک بھی فوجی پر سول عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے۔ایمنسٹی کے گلوبل ڈائریکٹر منر پمپل کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی جوابدہی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ سنگین واقعات رونما ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے بھارت نہ صرف اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اپنے آئین کی پاسداری بھی نہیں کر پایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.