منڈی بہاوٴالدین،بول ٹی وی کی غیر قانونی بندش کے خلاف گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرے،پنجاب بھرکی طرح منڈی بہاوٴالدین سے میڈیا پرسنز کے قافلے کی شرکت،

بدھ 1 جولائی 2015 23:00

منڈی بہاوٴالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بول ٹی وی کی غیر قانونی بندش کے خلاف گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرے،پنجاب بھرکی طرح منڈی بہاوٴالدین سے میڈیا پرسنز کے قافلے کی شرکت،تفصیلات کے مطابق بول ٹی وی کی غیر قانونی بندش کے خلاف گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کے پلے کار ڈ اور بینرز اُٹھا رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرہ سے گفتگو سید لیاقت نقوی ڈسٹرکٹ انچارج بول ٹی وی نے کہا کہ صحافی بول کے راستے میں رکاوٹ بننے والے سیٹھ مافیا کے شکست فاش دیں گے ۔ بول کے خلاف سازش تیار کرنے والے میڈیا ہاؤسسز کا گھیراؤ کریں گے ۔ احتجاجی مظاہرہ میں خالد محمود چیئرمین پرنٹ میڈیا موسی نقی ، زیڈ این فاروقی ، ایوب مجاہد ، عمران صدیقی سمیت دیگر میڈیا پرسنز نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :