میاں چنوں، خاتون کے ہاں تین جڑواں بچوں کی پیدائش

بدھ 1 جولائی 2015 23:01

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) نجی ہسپتال میں کامیاب ڈلیوری آپریشن کے بعد خاتون کے ہاں تین جڑواں بچوں کی پیدائش،بچوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں،اہل خانہ نے بچوں کی پیدائش کو خدا کی رحمت قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 16/8BRکے رہائشی چوہدری محمد زبیر اسلم کی بیوی کوڈلیوری آپریشن کیلئے نجی الرحمان سرجیکل ہسپتال میں لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹربینظیر ساجد نے کامیاب آپریشن کیے،جسکے بعد تین بچوں کی پیدائش ہوئی،بچوں میں دولڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے،لیڈی ڈاکٹر کے مطابق زچہ بچہ خیریت سے ہیں،جبکہ بچوں کے والد نے بتایا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے دو پھول جیسے دو بیٹوں اور ایک بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے،