آذان دینے کیساتھ ہی سعودی شہری مسجد میں انتقال کرگیا

بدھ 1 جولائی 2015 23:03

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سعودی عرب کی مسجد میں فجرکی آذان دینے کے ساتھ ہی سعودی شہری انتقال کرگیا۔عرب میڈیا کے مطابق پرہجوم مسجد میں فجر کی اذان دینے کے ساتھ ہی 54سالہ سعودی شہری دم توڑ گیا، جدہ کی مسجد کے موذن کے آنے میں تاخیر ہوجانے کی وجہ سے نمازیوں نے احمد حکمی کو اذان دینے کی درخواست کی جس پر وہ منبرپر گیا اور اذان پڑھنا شروع کردی۔

(جاری ہے)

جیسے ہی احمد حکمی نے اذان مکمل کی اور نمازپڑھنے کیلئے ایک طرف ہوا تو گر گیا اور وہیں پر ہی انتقال کرگیا۔رپورٹ میں موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔