کراچی:زبردستی فطرہ اکٹھا کرنے کے الزام میں 16 ملزمان گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2015 11:21

کراچی:زبردستی فطرہ اکٹھا کرنے کے الزام میں 16 ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2015ء)رضویہ سوسائٹی میں رینجرز نے کارrوائی کرکے فطرہ جمع کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا،ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ علاقے میں زبردستی فطرانہ جمع کررہے تھے،، ترجمان نے دعوی کیا کہ گرفتار افراد ایم کیو ایم کے کارکنان ہیں،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1000 کے قریب فطرے کی پرچیاں اور 31500 روپے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ، رینجرز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرے گی اور اگر ان میں کوئی بے گناہ ثابت ہوا تو اسے رہا کردیا جائے گا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کو زبردستی فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ عوام سے درخواست کرتے ہیں اگر کوئی زبردستی فطرہ کا مطالبہ کرتا ہے تو اسکی اطلاع 1101 پر دی جائے،