فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کاپریمئیر پاکستان میں رکھا تو ضرور جاوٴں گا‘سلمان خان
جمعرات 2 جولائی 2015 11:24
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں ”بجرنگی بھائی جان“ نمائش کے لیے پیش کی گئی تو وہ پریمیئر پر پاکستان ضرور آئیں گے۔
(جاری ہے)
پاکستانی عوام ابھی اس بات پر ہی فکرمند ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے پس منظر میں بننے والی سلمان خان کی نئی فلم’ ’بجرنگی بھائی جان“ کیا پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن سکے گی؟ اب ایک اور سوال لوگوں کے ذہنوں میں گردش کررہا ہے کہ کیا سلمان خان پاکستان آئیں گے؟بالی وڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی فلم کا پریمئیر پاکستان میں ہوا تو وہ سب سے پہلے پاکستان آکر اپنی فلم کو پروموٹ کریں گے۔
کرینہ کپور بھی فلم میں اہم کردار ادا کریں گی-سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ایک گیت گانا چاہتے تھے اور وہ ایک گانا ضرور گائیں گے۔سلمان کا کہنا تھا کہ ایسا ان کے ساتھ پہلی مرتبہ ہوا تھا کہ گلسرین کے استعمال کے بغیر فلم کے متعدد مناظر پر انہیں رونا آگیا۔فلم ”بجرنگی بھائی جان“ اس سال عید پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.