شلپا شیٹھی نے”دی رائلز“ میں پیشکش ٹھکرا دی
جمعرات 2 جولائی 2015 11:24
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا رایلٹی شو ”بگ برادر۔5“ سے برطانیہ کے تقریباًہر گھر میں اپنی پہچان بنا چکی ہیں۔ ان کی اسی مقبولیت کے باعث انھیں ایک اور ٹی وی ڈرامہ سیریل ”دی رائلز“ کی پیشکش ہوئی ہے مگر شلپا شیٹھی نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پروڈیوسرز نے اداکارہ سے مشہور ڈرامہ سیریل کے سلسلہ میں رابطہ کیا مگر انھوں نے وقت نہ ہونے کے باعث اس میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ڈرامہ کی ٹیم جولائی کے وسط سے شوٹنگ شروع کرنا چاہتی تھی جو 20 دنوں میں مکمل کی جانی تھی مگر شلپا پہلے ہی ان تاریخوں میں کسی اور کام کی شوٹنگ کے لیے حامی بھر چکی تھی جس کی وجہ سے ان کے لیے ”دی رائلز“ میں کام کرنا ممکن نہیں تھا۔(جاری ہے)
دریں اثنا بھارتی اخبار کے مطابق شلپا شیٹھی کو ڈرامے کا اسکرپٹ بہت پسند آیا تھا اور ابتدا میں وہ اس میں کام کرنے کے لیے راضی بھی تھیں مگر انھوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
دوسری طرف وہ خود اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کرتی ہیں اس لیے ان کے لیے اسے چھوڑ کر بیرون ملک جانا ممکن نہیں ہے اور وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ادھر ایک بھارتی شوبزویب سائٹ کے مطابق شلپا شیٹھی کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلم ”دی مین“ میں اہم کردار نبھارہی ہیں۔اس فلم کی ہدایات اداکار سنی دیول دیں گے جو اس سے قبل شلپا کے ساتھ تین فلموں ”ہمت“ ، ”انڈین“ اور ”اپنے“ میں ہیرو آچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلم ابھی پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے اور اس کی شوٹنگ رواں برس کے آخر تک شروع کردی جائے گی جب کہ اسے اگلے برس سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.