رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 2 جولائی 2015 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو نا اہل قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محمد اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں سینیٹر رحمان ملک کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ رحمان ملک ڈیفالٹر ہے، الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ۔رحمان ملک نے 2008ء سے 2012ء تک بطور سینیٹر لی گئی مراعات واپس نہیں کیں لہذا انھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت سے بھی روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :