نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسن کا یوم ولادت کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

جمعرات 2 جولائی 2015 11:34

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسن کا یوم ولادت کل جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جشن ولادت حضرت امام حسن کے سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔جمعة المبارک کے اجتماعات میں علماء کرام،خطیب اور ذاکرین سیرت حضرت امام حسن پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ حضرت امام حسن 15رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ رسول خدانے آپ کا نام حسن رکھا۔حضرت امام حسن28صفر المظفر 50ھ کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :