معروف بزرگ شاعر سچل سرمست کی 194ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

جمعرات 2 جولائی 2015 11:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء )ملک کے معروف و مشہور بزرگ شاعر حضرت سچل سرمست کی 194ویں عرس کی تین روزہ تقریبات رانی پور کے علاقے درازہ شریف میں شروع ہو گئیں۔ درگاہ کے سجادہ نشیں پیر خواجہ عبدالحق فاروقی نے درگاہ پر پہنچ کر عرق گلاب سے غسل دیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ۔ عرس کے موقع پر مزار کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور زائرین کے لیئے کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ ضلع حکومت کی جانب سے سچل کے میلے کے موقع پر ضلع بھر میں سرکاری اسکولوں کی عام تعطیل دے دی گئی ۔ درگاہ کی سیکورٹی کے لئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔