محترمہ فاطمہ جناح کی48ویں برسی 9جولائی کو ملک بھر میں منائی جائے گی

جمعرات 2 جولائی 2015 11:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی48ویں برسی 9جولائی کو ملک بھر میں منائی جائے گی وہ 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئی تھیں۔ محترمہ فاطمہ جناح تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت اور بانی پاکستا ن حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن ہیں۔

(جاری ہے)

مادر ملت کی برسی کے حوالے سے مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح کی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا ۔

محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔واضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :