سوات : دستی بم پھٹنے سے دو کم سن بچے شدید زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 11:42

سوات(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : سوات میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوزہ بانڈہ میں بچےکھیتوں میں کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران انہیں دستی بم ملاجسے وہ اٹھا کر لےجارہےتھے کہ دستی بم اچانک پھٹ گیا، جس سے ولی الرحمان اور ندیم نامی دو کم سن بچے زخمی ہوگئے ۔ تاہم زخمی بچوں کوسیدو شریف اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :