دنیا کے سب سے طویل القامت شخص محمد عالم چنا کی سترہویں برسی منائی گئی
جمعرات 2 جولائی 2015 11:46
سہون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) اپنے زمانے میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص محمد عالم چنا کی سترہویں برسی منائی گئی ۔محمد عالم چنا 1956ء میں سندھ کے تاریخی شہر سہون کے گاوٴں بچل چنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی سے ان کا قد عام انسانوں کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر بڑھتا رہا۔ 1981ء میں جب دنیا کے سب سے طویل القامت شخص ڈان کوہلر کی وفات ہوئی تو گنیز ورلڈ بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مرتبین نے انہیں دنیا کا سب سے طویل القامت شخص تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
اس وقت ان کا قد 8 فٹ 2.5 انچ بتایا گیا تھا۔ 1985ء میں گنیز بک کے مرتبین نے اعلان کیا کہ محمد عالم چنا کا اصل قد 7 فٹ 9.1 انچ ہے اور یوں محمد عالم چنا سے دنیا کے سب سے طویل القامت شخص ہونے کا اعزاز چھن گیا اور یہ اعزاز موزمبیق کے جبریل مونجانے اور لیبیا کے سلیمان علی نشنش کے پاس آگیا۔(جاری ہے)
محمد عالم چنا نے امریکا، فرانس، کینیڈا، جاپان، متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کا دورہ کیا۔
ان میں سے بیشتر ممالک نے انہیں اپنے ملک کی شہریت دینے کی پیش کش کی جسے انہوں نے پاکستان کی محبت کے باعث ٹھکرا دیا۔۔ 1998ء میں جب وہ گردوں کی خرابی کے باعث شدید بیمار پڑے تو وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر انہیں علاج کے لئے امریکا لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور 2جولائی 1998ء کو نیویارک کے ایک ہسپتال میں وفات پاگئے۔ وہ سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.