ٹیسٹ میچز میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پلڑا بھاری
جمعرات 2 جولائی 2015 11:48
اسلام آباد ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستانی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس کو کل 50 میچز میں سے 18 میچز میں فتوحات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، آئی لینڈرز 14 میچز میں کامیاب رہی جبکہ 18 میچز ڈرا ہوئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1982ء سے 2015ء میں اب تک مجموعی طور پر 50 میچز کھیلے گئے جس میں گرین شرٹس چھائی رہی، پاکستانی ٹیم نے 18 میچز جیتے جبکہ سری لنکن ٹیم 14 میچز جیت سکی اور دونوں ٹیموں کے درمیان 18 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔
دونوں ٹیمیں پہلی بار 1982ء میں کراچی کے مقام پر مدمقابل ہوئیں جس میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 204 رنز سے شکست دی، دونوں ٹیمیں 2015ء میں سری لنکا میں جاری ٹیسٹ میں ایک میچ کھیل چکی ہیں اور 17 جون سے 21 جون تک کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کولمبو کے مقام پر پاکستان نے میزبان سری لنکن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 25 سے 29 جون تک کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.