کوپا امریکہ فٹ بال کپ ، چلی اور ارجنٹائن کا فائنل ہفتے کو کھیلا جائیگا

جمعرات 2 جولائی 2015 11:48

کوپا امریکہ فٹ بال کپ ، چلی اور ارجنٹائن کا فائنل ہفتے کو کھیلا جائیگا

سان تیاگو ۔ 02 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) چلی اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کوپا امریکہ فٹ بال کپ 2015ء کا فائنل ہفتہ کو سان تیاگو میں کھیلا جائیگا۔ چلی میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ۔ اس سے قبل چلی کی ٹیم نے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پیرو کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے شکست دیکر 28 سال کے بعد فائنل کے لیے کوالفائی کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹائن اور پیرا گوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے بآسانی پیرا گوئے کو 6-1 گول سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ اور فائنل میچ پرسوں کھیلا جائیگا۔ تیسری پوزیشن کے لیے میچ پیرو اور پیرا گوئے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کے چیمیپئن کا فیصلہ چلی اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان اسی روز کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :