کراچی :ایم کیو ایم کے 23 کارکن فطرانہ جمع کرتے ہوئے گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2015 11:48

کراچی :ایم کیو ایم کے 23 کارکن فطرانہ جمع کرتے ہوئے گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) کراچی میں رینجرز نے رضویہ اور گلبہار کے علاقوں میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم کے 23 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں سے فطرے کی ایک ہزار پرچیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 16 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جو زبردستی علاقے میں فطرانہ جمع کر رہے تھے ، ان کے قبضے سے فطرانہ کی ایک ہزار پرچیاں اور 31 ہزار 500 روپے بھی براّمد ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ رینجرز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرے گی۔ کسی پارٹی یا مذہبی جماعت کو بھی زبردستی فطرانے کے نام پر رقم جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ زبردستی فطرانہ لینے والوں کے بارے میں ہیلپ لائن،،1101 پر اطلاع دی جائے۔ دوسری جانب گلبہار کے علاقے پیتل گلی میں رینجرز نے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :