خانیوال روڈ پر کار اور ٹرالر میں تصادم ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق تین زخمی

جمعرات 2 جولائی 2015 11:50

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لودھراں کے علاقے خانیوال روڈ پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بہاولپور سے لاہور جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے خانیوال روڈ پر لودھراں کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا ہے ریسکیو حکام کے مطابق تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ کا رکی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تین افراد زخمی ہوئے ہیں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید دو زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔