Live Updates

کراچی : کراچی میں گرمی کے باعث ہلاکتیں، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 12:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) :سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر سندھ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 1300 سے زائد افراد کی ہلاکت پر سندھ حکومت کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جسے سماعت کے لئے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ ذرائع کے مطابق درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کو بنیاد بنا کر کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دارسندھ حکومت کو قراردیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کی درخواست میں سندھ حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے.

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسمعیل کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے عدالت کا رخ کیا. پولیس نے موقف دیا تھا کہ اس طرز کا مقدمہ درج کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات