لکی مروت ،ساڑھے تین مہینوں سے ڈی پی او آفس،ڈی پی اوبنگلا،پولیس کنٹرول، وائرلیس کنٹرول روم،پولیس لائن ،ایس پی انویسٹی گیشن اوردیگرٹیلی فون کے نمبرات مکمل بندکردئیے گئے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:20

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت باربارتبدیلی آئی کے بلندوبانگ نعرے لگارہی ہے لیکن کسی کویہ تبدیلی نظرنہیں آتی،دوسری طرف خیبرپختونخواپولیس کے صوبائی سربراہ ناصردرانی بھی پولیس کوعوام کے قریب لانے اورتبدیلیاں لانے کی بات کرتے تھکتے نہیں ،لیکن ان تمام دعوؤں کے باوجودلکی مروت پولیس نے حقیقی تبدیلی لائی ہے۔

جس سے عوام اورپولیس کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔لکی مروت پولیس نے لکی مرو ت کے لوگوں سے اپنے تمام رابطے منقطع کردئیے،کسی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کوخود 15سے 70کلومیٹرکافاصلہ طے کرکے اطلاع دینی ہوگی،پچھلے ساڑھے تین مہینوں سے ڈی پی او آفس،ڈی پی اوبنگلا،پولیس کنٹرول، وائرلیس کنٹرول روم،پولیس لائن ،ایس پی انویسٹی گیشن اوردیگرٹیلی فون کے نمبرات مکمل بندکردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حیران کن امریہ ہے کہ مارچ میں ڈی پی اوعلی اکبرنے چارج سنھبالتے ہی تمام دفاترکولکی شہرسے 15کلومیٹردورڈسٹرکٹ کمپلیکس لکی مروت تبدیل کردئیے ۔اورپولیس کے سارے نمبربندکردئیے ۔دوہفتوں کے بعدڈی پی اوآفس کیلئے نئے نمبرلگوائے گئے لیکن ایک ماہ کے بعدوہ دنمبربھی تبدیل کردئیے گئے ۔سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ اب لکی مروت میں گزشتہ تین ماہ سے ریسکیوپولیس کایونیورسل نمبر15بندہے اورعوام کوشدیدمشکلات کاسامناہے۔

اس سلسلے میں دوماہ قبل ڈی پی اوعلی اکبرشاہ سے ملاقات کی گئی اورریسکیوپولیس کے یونیورسل نمبرکوبحال رکھنے کیلئے اس نمبرکوتھانہ لکی مروت منتقل کرنے یانئے پولیس دفاترمیں منتقل کرنے کی بابت دریافت کیاتوان کاکہناتھاکہ بہت جلد یہ ہوجائے گالیکن ابھی تک یہ معاملہ جوں کاتوں ہے۔لکی مرو ت کے لوگ پی ٹی سی ایل سے 15یاموبائل سے 096915ڈائل کریں توانہیں جواب ملتاہے ”آپ کامطلوبہ نمبرکسی کے استعمال میں نہیں “
عوامی حلقوں نے خیبرپختونخواکی صوبائی حکومت اورکے پی پولیس کے سربراہ ناصردرانی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :