اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جولائی 2015 12:24

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کے رواں سال دورہ امریکا پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم کی شرکت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار اور متعلقہ امور پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔