پاکستان آرفن کیئر فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک کے زیر اہتمام 3جولائی بروز جمعة المبارک کو یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آغوش الخدمت دارلسلام کالونی اٹک میں ”ایک شام یتیم بچوں کیساتھ“ منانے کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:29

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان آرفن کیئر فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع اٹک کے زیر اہتمام 3جولائی بروز جمعة المبارک کو یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر آغوش الخدمت دارلسلام کالونی اٹک میں ”ایک شام یتیم بچوں کیساتھ“ منانے کا اہتمام کر رہی ہے تقریب میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ایم این اے ہونگے تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک اقبال خان ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن محمد اقبال ملک اور سینئر ایڈمنسٹریٹر آغوش شبیر احمد کاکا خیل بھی خطاب کریں گے تقریب کا آغاز بعد نماز عصر 06بجے جبکہ اختتام 08بجے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :