فتح جنگ سے 70کلومیٹر دور تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل ملہووالی کے گاوٴں امریتی میں سحری کے دوران زہریلی چیز کھانے والے ایک ہی خاندان کے 3خواتین سمیت 6افراد بے ہوش ہوگئے
عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:29
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)فتح جنگ سے 70کلومیٹر دور تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل ملہووالی کے گاوٴں امریتی میں سحری کے دوران زہریلی چیز کھانے والے ایک ہی خاندان کے 3خواتین سمیت 6افراد بے ہوش ہوگئے ، تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق امریتی گاوٴں میں حسین احمد ان کی اہلیہ قمر جان بیٹے ملازم محکمہ تعلیم احمد خان ان کی اہلیہ عائشہ بی بی ، نفیسہ بی بی ، حافظ طیب سحری کھاکرنماز فجر ادا کرنے کے بعد سوگئے اور بعد ازاں اپنے کاموں میں لگ گئے دن میں تمام افراد مختلف جگہوں پر بے ہوش ہوگئے ،جنہیں تشویشنا ک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچایا گیا ، احمد خان جس کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے اور کلاس فور ملازم ہے نے بتایا کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں چلا کہ کھانے میں کون سی زہریلی چیز گری ہے ، کافی تگ و دو کے بعد تمام افرا د کو طبی امداد کے ذریعہ ہوش میں لایا گیا تاہم تمام افراد کی حالت خطرے سے باہرہے ،تمام افراد کو رات 2بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا تو صبح 8بجے تک ہسپتال میں ڈیوٹی میڈیکل آفیسر کے علاوہ کوئی سٹاف حاضر نہیں تھا اور ڈیوٹی میڈیکل آفیسر نے اپنے طور پر تمام افراد کو طبی امداد مہیا کی اور ڈیوٹی سے تمام غیر حاضر ملازمین کے بارے میں ہسپتال کے رجسٹر میں تحریری شکایت درج کی ۔
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.