رمضان سستابازار ،عوا م نے خادمِ پنجاب کا”خصوصی تحفہ“مسترد کردیا، روپورٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 2 جولائی 2015 12:32

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) رمضان سستابازار ،عوا م نے خادمِ پنجاب کا”خصوصی تحفہ“مسترد کردیاحکومت پنجاب کی پاؤڈرنماغیرمعیاری چینی صارفین کی توجہ حاصل نہ کرسکی انتظامیہ نے بے بسی ظاہر کر دی یوٹیلیٹی سٹورکے سٹال پرچینی خریداروں کابے پناہ رش،تفصیلات کے مطابق سستارمضان بازارحسن ابدال میں حکومت پنجاب کی جانب سے ”خادمِ پنجاب کاماہ رمضان کاخصوصی تحفہ “سے مزین خصوصی پیکنگ میں موجودغیرمعیاری پاؤڈرنماچینی عوامی توجہ سمیٹنے سے قاصررہی ہے صارفین نے قیمت میں کم اس چینی کوانتہائی ناقص اورمضرصحت قراردے کرمکمل طورپرمسترد کردیاہے جبکہ اس بارے بازارمیں موجودانتظامیہ کے اہلکار اورافسران بے بسی کی تصویربنے نظرآتے ہیں کیونکہ پنجاب بھرکے رمضان بازاروں میں حکومت نے خادمِ پنجاب کاعوام کیلئے یہی ”خصوصی تحفہ“بھیجاہے البتہ رمضان بازارمیں یوٹیلیٹی سٹورکے سٹال پرچینی خریدنے والوں کابے پناہ رش دیکھنے میںآ رہاہے جہاں وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کاوافرذخیرہ پہلے سے موجودہے اورعوام اس سے بھرپورفائدہ اٹھارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :