ورلڈ ہاکی لیگ ، عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو با آسانی 4-1 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 2 جولائی 2015 12:33

ورلڈ ہاکی لیگ ، عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو با آسانی 4-1 سے شکست ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو با آسانی 4-1 گولز سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور سیمی فائنل میں اس کا ٹکراؤ روایتی حریف برطانیہ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

برطانیہ نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔

بیلجیئم میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے گوہڈز، ڈیوائر، اورچرڈ اور گووورز نے گول سکورز کئے جبکہ آئرلینڈ کی طرف سے واحد گول ڈونوگوئے نے کیا۔